گرانی کے ستائے عوام کے لیے بجلی پھر مہنگی کردی گئی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔