بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔
میاں نصیر کا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں نااہل بھی ہیں، اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنادیا گیا۔
آر او کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔
این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
دوسری طرف این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے تھے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔
آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔