پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد
سوات: پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور پارٹی بانی کے انتہائی قریبی ساتھی مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جنہیں آج آر او نے مسترد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے، وجوہ جلد سامنے آجائیں گی۔
خیال رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔