پرویز الٰہی کو جیل میں دل کی تکلیف، اسپتال منتقل کردیا گیا
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔