امریکی شہری نے 30 سیکنڈ میں 63 پینسلیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

آئڈاہو: امریکی شہری جن کے نام پر 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ پہلے سے ہی موجود ہیں، انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکی ریاست آئڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش محض 30 سیکنڈز میں 63 پینسلوں کو توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی ایک اور جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تو انہیں 30 سیکنڈ کی مدت میں 50 پینسلیں توڑنا بھی بہت مشکل لگ رہا تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے بتایا کہ پینسلیں توڑنے سے پہلے میں نے ایک لچک دار لکڑی کے ذریعے اپنے ہاتھوں کی طاقت اور ہینڈ گریپرز سے گرفت پر کنٹرول حاصل کرنے کی مشق کی۔ یہی وجہ ہے کہ ریکارڈ والے روز میں نے پہلے سے طے شدہ پینسلوں کی تعداد سے 2 زائد پینسلیں بھی توڑ ڈالیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔