اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

کراچی: ماڈل و معروف اینکر عروسہ خان بھی اقرار الحسن کی اہلیہ نکلیں، ٹی وی ہوسٹ نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی۔
عروسہ خان سے سوشل میڈیا پر سوال و جواب سیشن میں ایک مداح نے پوچھا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا غیرشادی شدہ تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی شدہ جس پر فین نے انہیں شادی کی مبارک باد دی تو عروسہ نے خیر مبارک کا جواب دیا۔
ایک اور فین نے عروسہ سے کہا کہ پلیز ہمارے اقرار بھائی کا خیال رکھیے گا تو انہوں نے جواب دیا ان شاء اللہ۔ جب کہ اس سوال پر کہ اقرار یا پہلاج میں سے کون عروسہ نے کہا، دونوں۔
ٹی وی شو کے میزبان اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار بھی نیوز اینکر رہ چکی ہیں جب کہ ان کی دوسری اہلیہ فرح اقرار بھی ٹی وی ہوسٹ ہیں۔ تیسری اہلیہ عروسہ کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔