جذبہ جنون اور سیونی گانے باتھ روم میں ریکارڈ کیے گئے، علی عظمت

کراچی: گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور زمانہ گیت “جذبہ جنون” سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر کے ٹاک شو میں حال ہی میں گلوکار علی عظمت نے شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنے گیت “جذبہ جنون” سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں علی عظمت نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں، یہ اب بھی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے۔”
علی عظمت نے کہا کہ پاکستانی گلوکار و موسیقار تو وہ ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک ریکارڈ کرتے ہیں کیونکہ کسی کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ہے۔
پروگرام میں اپنے مقبول ترین گانوں سے متعلق حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ ہم نے کراچی کے طارق روڈ پر ایک معمولی سے اسٹوڈیو کے باتھ روم میں گانا “سیونی” اور “جذبہ جنون” ریکارڈ کیا تھا۔
علی عظمت نے مزید کہا کہ اُس چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا، بدبو کی وجہ سے سانس روک ریکارڈنگ کرنی پڑی، ہم نے بڑی مشکل سے ان مشہور گانوں کی آواز ریکارڈ کی۔
خیال رہے کہ جنون بینڈ کا 1996 میں ورلڈکپ کے موقع پر گایا ہوا گیت جذبہ جنون اُس دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا، جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
جنون بینڈ نے اپنے کیریئر میں سیونی، جذبہ جنون، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گیت گائے، تاہم 2008 میں یہ بینڈ متحد نہ رہ سکا اور ٹوٹ گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔