ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 25 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا
اسلام آباد: پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال ہوگی اور اس سے پنجاب اور کے پی کے صوبوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی اور منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جب کہ منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جاسکے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔