کراچی کے بجلی صارفین پر 3 روپے فی یونٹ کا بوجھ آن پڑا

اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر، صنعتی صارفین پر 3 روپے فی یونٹ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کو صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں 3 روپے فی یونٹ واپس لینے کا فیصلہ جاری کردیا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی تا دسمبر 2019 انڈسٹریل ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا، پیکیج کا اطلاق پیک آورز اور آف پیک آورز کے لیے تھا، تاہم حکومت نے 22 جنوری 2020 کو آف پیک آورز کے لیے رعایت کو ختم کردیا تھا۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد کے الیکٹرک نے سبسڈی کی رقم کی وصولی شروع کردی تھی، تاہم عدالت میں چیلنج ہونے پر سبسڈی کی وصولی روک دی گئی تھی۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے بعد کراچی کے صنعتی صارفین سے رقم کی واپسی شروع کر دی جائے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔