ہالووین ڈے کی مناسبت سے شرمیلا فاروقی نے بھوت کا روپ دھار لیا
کراچی: دُنیا بھر میں 31 اکتوبر کو عالمی یوم ہالووین منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے لوگ بھوت کا گیٹ اپ اختیار کرتے ہیں۔ پاکستان کی معروف سیاست دان شرمیلا فاروقی نے اس دن کی مناسبت سے بھوت کا روپ اختیار کرلیا ہے۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھوت کے گیٹ اپ میں اپنی تصاویر ناصرف شیئر کیں، بلکہ اس پوسٹ میں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ احمق، مسخرہ چہرہ اختیار کرنے کی ہمت؟ میں مضحکہ خیز لگ سکتی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے بہت پرے ہیں… اس شاندار میک اپ کا کریڈٹ صنوبر یاسر سیلون کو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر میں ہالووین ڈے کل منایا جائے گا۔ اس دن مغربی دُنیا کے شہروں کو چڑیل کی طرح سجایا جاتا ہے۔ گھروں کو کھوپڑیوں اور ڈھانچوں سے آراستہ کیا جاتا ہے اور بھوت بنگلے کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔ باورچی خانوں میں سیاہ اور سرخ رنگ کے خون آلود کھانے پکائے جاتے ہیں۔ ہر کوئی دہشت ناک قسم کے ماسک اور کاسٹیوم پہنے گھومتا نظر آتا ہے۔