کراچی میں کل سے گرمی میں اضافے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ شہر میں دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج شام قمبر شہدادکوٹ اور جیکب آباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔