گھریلو اور دیگر صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: گیس کے صارفین ہوجائیں ہوشیار، اُن پر گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے بھاری بوجھ ڈالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں قریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔