عالمی بینک کا 50 ہزار اور اس سے کم آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ
اسلام آباد: ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 ہزار روپے اور اس سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے اور وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
عالمی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لے کر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طے کیا جائے، دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔
اس کے علاوہ عالمی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے، زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کردیے جائیں۔