روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ

کراچی: اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے کریک ڈائون کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 70 پیسے کم ہو کر 290 روپے 70 ہے، جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 291.76 پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں گزشتہ 14 روز کے دوران امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 16.40 روپے سستا ہوا ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ہے۔
دھیان رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔