بلاول بھٹو نےاپنی پریس کانفرنس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، شہباز گل

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی، کورونا کے خلاف کردار ادا کرنے کے بجائے بلاول سیاست کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شہباز گل نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی،30سال سے سندھ پر حکومت کرنے والے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ کورونا کے خلاف کردار ادا کرنے کے بجائے بلاول سیاست کررہےہیں،سندھ حکومت کو اگر کیش دیا  جاتا تو پاپڑوالے کے اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کرواتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو تین پی سی آر مشینیں دی گئیں جو بلاول بتانا بھول گئے،عوام جانتی ہے کہ 1200ارب سے حکومت مدد کررہی ہے،وفاق نے سندھ کو اب تک 57ہزار سے زائد کٹس فراہم کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں کے سندھ حکومت الزامات لگانے کے علاوہ کیا کام کررہی ہے؟وفاق حکومت پاکستان بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو آلات فراہم کررہی ہے،ڈاکٹر ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں جن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔