عباسی جھوٹے، فکسنگ ثابت ہونے پر پھانسی لٹکادیا جائے، باسط علی

کراچی: باسط علی نے میچ فکسنگ سے متعلق عارف عباسی کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے 94میں فکسنگ کا اعتراف کرنے سے متعلق عارف عباسی کے دعوے پر کہا کہ اگر فکسنگ کا اعتراف ثابت ہوجائے تو انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عارف عباسی کا دعویٰ جھوٹا ہے، ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف عباسی کا کہنا تھا کہ 1994ء میں سری لنکا کے دورے سے واپسی پر ٹیم منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی میچ فکسنگ میں ملوث ہے، اعتراف کرکے معافی بھی مانگی ہے، لیکن منیجر کی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا، جس پر وہ انتخاب عالم سے سخت ناراض ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔