مجرم کے جیل جانے پر ہم خاموش ہوجاتے ہیں مگر کچھ نہیں ہوتا، ماہرہ خان

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجرم جیل جاتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوتا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی واقعہ ہوتا ہے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں۔ ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔ جب ایک لڑکی سے زیادتی ہوئی، بدترین تشدد ہوا اس کے دانت تک توڑ دیے گئے تو اس پر ایک بار بات کرنے کے بعد کیوں خاموشی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر روز اس واقعہ سے متعلق ٹوئٹ کروں گی۔ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میڈیا اس بارے میں بات کرنا ختم نہ کرے۔ اس واقعے کی مسلسل کوریج کی جائے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ جب قانون بنانے والوں کے گھر میں ایسے واقعات ہوں گے تو ہم کس سے قانون کے بارے میں بات کریں گے۔ انصاف میں تاخیر کا مطلب ناانصافی ہے۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے اس کے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں تاکہ ہم سب چپ ہوجائیں لیکن کچھ ہوتا نہیں، اس لیے جب تک کچھ نہ ہو ہمیں چپ نہیں ہونا چاہیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔