فریال مخدوم نے شوہر کی گرل فرینڈ کو گلا کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی
دبئی: باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ کو گلا کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی۔
پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ معروف ماڈل فریال مخدوم نے شوہر سے دبئی میں ملاقات کرنے والی مبینہ گرل فرینڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب میرے شوہر سے رابطہ کیا تو تمہارا گلا کاٹ دوں گی۔
حال ہی میں عامر خان کا ایک ماڈل گرل کو پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے فریال مخدوم عامر خان سے ناراض تھیں۔
کچھ روز قبل عامر خان نے فریال مخدوم کو معروف برانڈ کی قیمتی گاڑی (جس کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز ہے) کا تحفہ دے کر معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی تھی، لیکن فریال مخدوم نے گاڑی میں بیٹھ کر خوش گوار تاثرات کا مظاہرہ بھی نہیں کیا تھا۔