طویل ریاضت کے بعد 103 سالہ خاتون کی حج کی خواہش پوری

مکہ مکرمہ: 103 سالہ ربی علی نامی خاتون جو عراق سے تعلق رکھتی ہیں، ان کو رواں برس بالآخر طویل ریاضت کے بعد حج کی سعادت حاصل ہوگئی۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق کردستان کی ربی علی کو گزشتہ برسوں کے دوران خاصی مایوسی کا سامنا رہا، ربی علی کو ان کے زائد العمر ہونے کے باعث 3 مرتبہ حج کی اجازت نہ مل سکی تھی، لیکن انہوں نے اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اللہ نے اس بار ان کی سن لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ خاتون 3 سال بعد حج کی اجازت ملنے کے بعد رواں برس فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہوچکی ہیں۔
ربی علی برسوں انتظار کے بعد حج کی سعادت پانے پر اللہ کی بے حد شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ عازمین، حج کے رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع ہیں جہاں میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے خطبہ حج دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔