چین میں پتھروں کی کڑاہی کی مقبولیت میں اضافہ

بیجنگ: اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کی سخت ترین ڈش چین کی ہے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ڈش پتھروں سے بنائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
مسالے دار ذائقے سے بھرپور پتھروں کی یہ ڈش چکن کڑاہی کی طرح لگتی ہے، بس فرق اتنا ہے کہ اس میں چکن کی جگہ پتھر ہوتے ہیں، جسے آپ محض چوس سکتے ہیں۔ اس ڈش کی ابتدا مشرقی چینی صوبے ہوبی سے ہوئی ہے۔
کھانے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈش کھاتے وقت پتھروں پر لگے مسالے کو چوسیں، اس لیے ڈش کا نام Suodiu ہے جس کا مطلب ہے چوسو اور پھینک دو۔
گزشتہ ہفتے کے دوران تمام چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوڈیو کی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد یہ پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئیں۔
فُٹ پاتھ کے باورچی چمکتے پتھروں پر مرچ کا تیل ڈال کر لہسن کی چٹنی چھڑکتے ہیں، اس کے بعد لونگ اور کٹی ہوئی مرچوں کو ڈالتے ہیں جس کے بعد پھر پتھروں سمیت مسالوں کو بھونا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔