1375 فٹ زیرِ زمین دلچسپ ڈیپ سلیپ ہوٹل

لندن: دنیا کا سب سے گہرا ہوٹل 1375 فٹ نیچے واقع ہے، جس کے ایک کمرے کے لیے ایک رات کا کرایہ 688 ڈالر ہے۔
ویلز کے پہاڑی سلسلے سنوڈینیا کی گہرائی میں ایک متروک کان میں واقع اس ہوٹل کا نام ڈیپ سلیپ رکھا گیا ہے جسے گہرے ترین ہوٹل کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


اس میں چار عدد کیبن بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی ایک جگہ ہے اور بیت الخلا وغیرہ قائم کیے گئے ہیں۔ ہر کیبن میں ڈبل بیڈ لگائے گئے ہیں۔ ایک زمانے میں یہاں نمک کی کان ہوا کرتی تھی، لیکن اس تک رسائی بہت آسان نہیں کیونکہ پہاڑ کے اندر 419 میٹر گہرائی تک جانے کے لیے قدیم راستے اور لوہے کے تار بچھائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پہنچنا بہت مشکل اور قدرے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
مہمانوں کو پہلے گرم پانی پلایا جاتا ہے اور انہیں مزے کے کھانے بھی پیش کیے جاتےہیں۔ دلچسپ بات کہ ہر موسم میں یہاں کا درجہ حرارت 10 درجے سینٹی گریڈ پر برقرار رہتا ہے۔ تاہم وائی فائی، بجلی، بہتے پانی اور دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔