عدالت عالیہ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔