ڈالر کی قدر میں ملا جُلا رجحان، سونا مہنگا
کراچی: جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا جب کہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 62 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر 299 روپے ہے۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونا پھر مہنگا ہوگیا
جمعہ کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 274 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کمی کے بعد 1976 ڈالر فی اونس ہے۔