سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کتے کے کاٹے سے زخمی
لکھنؤ: ماضی میں بھارتی بیٹنگ لائن کے مضبوط ستون تصور کیے جانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔
آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا، وہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے میچ کی پلیئنگ الیون میں بھی شامل نہیں تھے، جب ارجن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنا بولنگ ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس پر کتے نے کاٹ لیا ہے، اس لیے وہ میچ نہیں کھیل رہے۔
ان کی یہ ویڈیو لکھنؤ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، ممبئی انڈینز نے اس سیزن کے لیے ارجن کی خدمات 30 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، انہیں 4 میچز کھیلنے کا موقع ملا جس میں 3 وکٹیں لیں۔