پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے متجاوز

اسلام آباد: ملک میں گرانی کی شرح میں مزید ہوش رُبا اضافے، ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی میں ہوش رُبا اضافے کے سلسلے جاری ہے۔ غریبوں کے لیے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا ازحد دُشوار ہوچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔