وزیر اعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون، وزیر اعظم نے گورنر سندھ سے ٹیلی فون پرخیریت دریافت کی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوصلے کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور وزیر اعظم نے گورنر سندھ سے خیریت دریافت کی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے متاثرہ ہونے کے باوجود آپ کے حوصلے کو سراہتا ہوں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی طرح آپ بھی فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔
گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم سے کہا کہ کرونا سے متعلق ٹیسٹ نگیٹیو آنے کے بعد ایک بار پھر سندھ کے مزید اضلاع کے دورے کروں گا۔