وفات سے دو روز قبل عامر لیاقت نے جانے کا بتادیا تھا، فیصل قریشی
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ عامر لیاقت سے اُن کی وفات سے دو روز قبل ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ میں نے ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔
نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران فیصل قریشی نے مرحوم عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کُن بات چیت ہوئی تھی۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں، جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں سجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں، مفتی صاحب نے بھی سمجھایا مگر عامر لیاقت نے یقین کے ساتھ کہا کہ اب وہ نہیں رُک پائیں گے۔
فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہ ہوسکی اور اگلے روز ان کے انتقال کی خبر آگئی۔