انسداد دہشت گردی عدالت سے عمران کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

لاہور: تین مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں، جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں، جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔
عمران خان کی ان مقدمات میں ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
عمران خان عبوری ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔