سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم، تحقیقات کیلیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیاسےمتعلق سفارشات بھی دے گی۔