چین سے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق اپنی ایک ٹوئٹ میں کی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طور پر موصول ہوئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کے لیے پیش رفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔