دولہا ٹریفک جام میں دلہن چھوڑ کر رفوچکر

بنگلورو: دولہا گاڑی میں ساتھ بیٹھی دلہن کو اُس وقت چھوڑ کر رفوچکر ہوگیا جب ٹریفک جام میں یہ لوگ پھنسے ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ کے وسط میں پیش آئے اس واقعے کی ایف آئی آر پانچ روز قبل درج کی گئی ہے کیونکہ اب تک مفرور دولہے کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ خیال ہے کہ دولہے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے ڈر کر یہ قدم اٹھایا ہے۔
اس موقع پر دلہن نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بھی اپنے شوہر کے تعلقات سے واقف تھی، لیکن جب شوہرنے اسے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے قطع تعلق کرلے گا اور اسی بنا پر لڑکی نے اس سے شادی کرلی۔ نوبیاہتا دلہن نے مزید بتایا کہ ایک جانب تو اس کے شوہر میں خودکشی کے رجحانات بھی تھے تو دوسری طرف وہ سابقہ محبوبہ کی جانب سے بلیک میل کرنے کی دھمکیوں کے بعد رفوچکر ہوا ہے۔
تاہم دلہن نے توقع ظاہر کی کہ اس کا شوہر جلد ہی اس کے پاس لوٹ آئے گا۔
پولیس کے مطابق گووا میں ایک لڑکی سے اس نوجوان کے تعلقات تھے۔ بعض افراد کے مطابق لڑکی نے اس کے ساتھ اپنی تصاویر جاری کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس سے وہ سخت پریشان تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔