پہلے ہاکی ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ فضل الرحمٰن انتقال کرگئے
ایبٹ آباد: ہاکی کی دُنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی لیجنڈ شخصیت سابق اولمپئن فضل الرحمٰن ایبٹ آباد میں انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے وقت کے ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی فضل الرحمٰن جنہوں نے پاکستان کو پہلا ہاکی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
فضل الرحمٰن میکسیکو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ تھے، اس کے علاوہ اُنہیں پہلے ہاکی ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
فضل الرحمٰن نے پہلے ہاکی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف واحد گول کرکے پاکستان کو ورلڈکپ جتوایا تھا۔
فضل الرحمن 1968 اور 1972 کے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے جب کہ 1971 کے ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔