اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، کوئٹہ کی عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم۔
کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔