واٹس ایپ کا نامعلوم نمبروں کو خاموش کرنے سے متعلق غور

سان فرانسسكو: صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ نے ایک اور بڑا قدم اُٹھالیا۔ واٹس ایپ نے صارفین کی خاطر ایک اور آپشن پر غورشروع کردیا ہے جس کے تحت نامعلوم اور مشکوک نمبروں سے آنے والی کال کو خاموش یا میوٹ کرنا آسان ہوجائے گا۔
یہ آپشن ایک یا بہت سے نمبروں کے لیے کارگر ہوگا، تاہم صارف ان نمبروں کو دیکھ سکے گا جبکہ بلاک کرنے میں ایسا نہیں ہوتا۔ اسی طرح وہ نمبر نوٹیفکیشن میں بھی دکھائی دے سکیں گے۔ واٹس ایپ کی اندرونی خبریں دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے خبر دی ہے کہ فی الحال اس آپشن پر کام جاری ہے، تاہم اس کے آزمائشی یا بیٹا ورژن میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اس فیچر کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جن میں بالخصوص خواتین نامعلوم افراد کی کال خاموش کرسکیں گی جب کہ کاروباری اور مارکیٹنگ مقاصد کے لیے کولڈ کال کو بھی روکا جاسکے گا جو امریکا میں بہت عام ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اس کا مقصد لوگوں کو بار بار فون کی مداخلت سے محفوظ رکھنا ہے۔
تاہم اس کے روبہ عمل ہونے سے متعلق اب تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ خیال ہے کہ یہ مرکزی مینو سے سرگرم ہوگا۔ نمبر دکھائی دے گا لیکن کال خاموش کی جاسکے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔