دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز مسلم ملک کے نام

دبئی: دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز مسلم ملک نے اپنے نام کرلیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا پاسپورٹ طاقت ور ترین قرار دے دیا گیا۔
ایک پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی نئی فہرست میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
یو اے ای نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں گزشتہ سال 32 ویں نمبر پر تھا مگر اس سال وہ نمبرون پوزیشن پر پہنچ گیا۔
پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔
فہرست میں یو اے ای پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا، جس کے ذریعے وہاں کے شہری 181 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جب کہ وہاں دوسرے شعبوں میں صورت حال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔ مجموعی طور پر یو اے ای کو 111 اسکور دیا گیا۔
لگسمبرگ اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آئرلینڈ اور پرتگال کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔
جرمنی اور چیک ریبپلک چھٹے، نیوزی لینڈ 8 ویں جب کہ سوئیڈن، فن لینڈ اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر رہے۔
کمپنی کے مطابق یو اے ای کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران 106 نئے ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوئی جو حیرت انگیز پیش رفت ہے۔
دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہا یا مجموعی طور پر اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان سے نیچے عراق (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔
بنگلادیشی پاسپورٹ کو اس فہرست میں 182 ویں نمبر پر رکھا گیا جب کہ بھارت 159 ویں، سری لنکا 170 ویں اور چین 128 ویں نمبر پر رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔