پوپ فرانسس ہم جنس پرستی کی حمایت میں بول پڑے
ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستی کو جائز قرار دے دیا، اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستی جرم نہیں اور ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خوش آمدید کہیں گے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا ہم جنس پرستی جرم نہیں اور اس کے خلاف قوانین غیر منصفانہ ہیں۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیرمقدم کریں گے، گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہوگا۔
پوپ نے کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کہ وہ ہیں، ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا، ہم جنس پرستی سے متعلق جرم اور گناہ کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے۔