نازیبا ویڈیوز کیس میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد
کراچی: میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمہ دانیہ شاہ پیش ہوئیں، جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پرعامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔