سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتار

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔
فواد چوہدری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چوہدری کو اس گاڑی میں لے جایا گیا۔
بعدازاں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا، دھمکایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں الیکشن کمیشن کو منشی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو دھمکی دی تھی زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو انہیں اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا پولیس کو دعوت دیتے ہیں دم ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔