پاکستانی فلم گلابو رانی نے بڑا عالمی اعزاز جیت لیا

لاس اینجلس: پاکستان کی مختصر فلم گلابو رانی نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، معروف ٹی وی اداکار اور فلم ساز عثمان مختار کی فلم گلابو رانی نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول 2022 ایوارڈ جیت لیا ہے۔
فلم ساز نے جیسے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کیا تو مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا الحمدللہ، میں یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہوں کہ گلابو رانی نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، مجھے اپنی مکمل ٹیم پر فخر ہے۔
عثمان مختار کی پوسٹ پر شوبز کی متعدد شخصیات نے ان کو مبارک باد پیش کی ہے جن میں سارہ خان، علی کاظمی اور منظر صہبائی شامل تھے۔

گلابو رانی کی کہانی ایک آسیبی ہاسٹل کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان، عمر عبداللہ اور نتاشہ حمیرا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
اس فلم کو ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔