روپے کی بے وقعتی، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافے کے بعد غیر ملکی کرنسی کی قیمت 227 روپے سے تجاوز کرگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوست ممالک سے کیش انفلوز کا راستہ ہموار نہ ہونے اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے جمعرات کو بھی ڈالر کی اڑان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 227 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔
کاروباری دورانیے کے دوران ڈیمانڈ بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 48 پیسے کے اضافے سے 227.42 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17 پیسے کے اضافے سے 227.11 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
خیال رہے کہ جو گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 226 روپے 95 پیسے تھا۔