نیوزی کی 612 پر اننگز ڈیکلیئر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 77 رنز

کراچی: نیوزی لینڈ نے 612 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کردی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے جب کہ کیویز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 97 رنز درکار ہیں، اوپنر عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔
نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور ایش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ ایش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔