شاہ چارلس پر انڈے برسانے والے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا
لندن: سلطنت برطانیہ کے موجودہ بادشاہ چارلس سوم کو انڈا مارنے والے 23 سالہ نوجوان کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی یارک کے طالب علم پیٹرک تھیلویل پر پُرتشدد برتاؤ اور کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی۔
ملزم نے نومبر کے اوائل میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کی جانب مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران یکے بعد دیگرے تین انڈے پھینکے تھے۔
نوجوان نے انڈے مارتے ہوئے نعرہ بھی لگایا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا ہے۔ تینوں انڈے شاہ چارلس سوم کے نہایت قریب گرے تھے۔
پولیس نے موقع پر نوجوان کو دبوچ کر تھانے منتقل کردیا تھا اور اب سماعت کے بعد نوجوان کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دھیان رہے کہ اس واقعے کے ایک ماہ بعد ہی ایک شخص نے دوسرے شہر میں شاہ چارلس سوم کو انڈے مارے تھے۔ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔