سندھ میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا اعلان
کراچی: سندھ کے سوئی گیس صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے 8 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا۔
ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں گھریلو صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2 اور شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔
اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔