افغانستان میں دہشت گرد منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کی امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں، کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔