پاکستان کو امسال ترسیلات میں کمی ہوسکتی ہے، عالمی بینک
نیویارک: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جب کہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں برس بھارت کو ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، ان متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔