پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے ہرادیا
راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے 74 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ پاکستان ٹیم 343 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
سعود شکیل 76 رنز بناکر نمایاں رہے، امام الحق 48 جب کہ محمد رضوان نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جارحانہ 657 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا جب کہ اس کے چار کھلاڑیوں جک کرولی، بینک ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔
جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 579 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے شان دار سنچریاں بنائیں۔
دوسری اننگز انگلینڈ نے 264 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔