پاکستان میں ڈیزل کی قلت نہیں، ذرائع پٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ملک میں ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈیزل کا 15 دن کا اسٹاک موجود ہے، گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی درآمدات بھی آرہی ہیں اور پی ایس او ڈیزل درآمد کے لیے ٹینڈر بھی کھول چکا ہے جب کہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کررہی ہیں، اس لیے دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک دو روز سے ملک میں ایندھن کے بحران کے سر اُٹھانے کی خبریں متواتر سننے میں آرہی ہیں۔