اسرائیلی درندہ صفت فوج کی دہشت گردی کے باعث 4 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس: درندہ صفت اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور جان کی پروا نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔