دعا بھٹو کا حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو خلع کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
دعا بھٹو خود بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں اور رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں، انہوں نے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی عدالت سے رجوع کیا ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جب کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
یہ شادی ان دونوں نے کافی عرصے تک خفیہ رکھی، بعدازاں دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کے نکاح کا عقدہ دُنیا کے سامنے کھلا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔