آرمی چیف جنرل باجوہ کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہوجاؤں گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے اور مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ماہ نومبر میں مکمل ہورہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔